لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ لیگ سپنر شاداب خان کا قومی ٹیم میں مقام اب تک بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی طرح ہونا چاہیئے تھا ۔ 58 سالہ رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ وہ شاداب کے موجودہ کردار کو سمجھ نہیں سکے ہیں ۔ ایک یوٹیوب ویڈیومیں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں شاداب کی بیٹنگ سمجھ نہیں پا رہا ہوں، جب وہ بیٹنگ کے لئے آتا ہے تو اس کا کیا کردار ہے ؟ کیا وہ مکمل بلے باز ہے یا پاور ہٹر؟۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو دوسرا ون ڈے جیتنا چاہیے۔