دمشق ( نیٹ نیوز ) شورش زدہ ملک شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں قائم مہاجر کیمپ پر شامی فوج کی گولہ باری سے 10شہری مارے گئے ہیں۔ شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق گز شتہ روز کی جانے والی شیلنگ سے ہلاکتوں کے علاوہ 30 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ گزشتہ برس ستمبر میں روس اور ترکی ادلب اور اس کے ارد گرد بفر زون قائم کرنے پر رضامند ہوئے تھے ۔ اس علاقے پر حکومتی فوج کے حملوں میں اب تک 6 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں نصف سے زائد ہلاک ہونے والے عام شہری ہیں۔