دمشق (صباح نیوز)شام کے شمالی شہر الباب میں ایک کار بم دھماکے میں 9شہریوں سمیت 14افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ کار بم حملے میں ایک بس اور ٹیکسی سٹینڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ بم دھماکا کس گروپ نے کیا اور نہ کسی گروپ نے اس کی ذمے داری قبول کی ہے ۔دھماکے کے بعد ترکی کے سرکاری میڈیا نے دس افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ترکی اور اس کے حامی شام کے باغی گروپوں نے تین فوجی کارروائیوں کے بعد جنگ زدہ ملک کے سرحدی علاقے میں الباب سمیت متعدد شہروں اور قصبوں پر قبضہ کررکھا ہے اس سرحدی شہر پر ترکی کی فوج کا کنٹرول ہے ۔اس واقعے کے بعد ترکی کے سرکاری میڈیا نے دس افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے ۔ترکی اور اس کے حامی شام کے باغی گروپوں نے تین فوجی کارروائیوں کے بعد جنگ زدہ ملک کے سرحدی علاقے میں الباب سمیت متعدد شہروں اور قصبوں پر قبضہ کررکھا ہے ۔ترکی کی فوج نے 2018،2016 اور 2019ء میں تین مرتبہ شام کے شمال مشرقی اور شمال مغربی سرحدی علاقے میں کرد ملیشیا وائی پی جی کے خلاف کارروائی کی ہے ۔اس نے حالیہ کارروائی اکتوبر میں کی تھی اور پانچ روز کے بعد کرد ملیشیا اور ترک فوج کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔ترکی کی اس فوجی دراندازی کا مقصد شام کے سرحدی علاقے میں ایک محفوظ زون کا قیام ہے ۔