انقرہ(صباح نیوز)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو نے کہا ہے کہ شام کے علاقے ادلب میں انقرہ اور ماسکو کے درمیان پائے جانے والے اختلافات سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پائی دفاعی ڈیل'ایس 400' کے لیے نقصان دہ نہیں ہونا چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 'ایس 400' دفاعی ڈیل دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم معاہدہ ہے اور شام میں جاری کشیدگی کی وجہ سے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔خیال رہے کہ ترکی نے گذشتہ برس روس سے اس کا مشہور فضائی دفاعی سسٹم'ایس 400' خرید کیا۔ امریکا نے اس ڈیل کی بھرپور مخالفت کی حتی کہ ترکی کے ساتھ 'ایف 17' طیاروں کی ایک ڈیل منسوخ کی اور ترکی پرپابندیاں بھی عاید کیں۔روس نے ترکی پر النصرہ فرنٹ کو اسلحہ اور فوجی وردیاں فراہم کر نے کا الزام لگایا ہے۔