شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں محمد عثمان انور نے پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف پر لگائے گئے غیرملکی اخبار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف امدادی رقم خرد برد کرنے کی خبر شائع کرنیوالے ادارے کو برطانیہ کی عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا بلکہ اس خبر کو شائع کروانے والے عمران خان اور انکے حواریوں کا بھی کڑا محاسبہ ہوگا۔