لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)شاد باغ پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا ۔ملزمان کے قبضہ سے معصوم لوگوں سے چھینی 2 لاکھ 24 ہزار نقد رقم, ویڈیو کیمرہ, 2 ایل سی ڈیز, 16 موبائل, 2 کلائی گھڑیاں ,2 پسٹل اور 10 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیا ، دریں اثناء ٹبی سٹی پولیس نے تین رکنی موبائل چور گینگ گرفتارکرلیا ۔بتا یا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم ,پسٹل موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کی ہے ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ،ملزمان مبشر، ارسلان اور نعمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے ۔علاوہ زریں توکتلہ انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان گرفتار کر لیے ۔پو لیس کے مطابق ستوکتلہ انوسٹی گیشن پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ بوٹا اوراس کے ساتھی شکیل کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل، 8موبائل فونز،دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لی۔