لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں وارداتیں جاری، ستوکتلہ کے علاقہ میں شہری جواد کے گھر سے 6لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،ڈیفنس کے علاقہ میں اشفاق کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مناواں کے علاقہ میں باسظ کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں نعمان کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جوہر ٹاون کے علاقہ میں طاہر کے گھر سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گرین ٹاون کے علاقہ میں عبدالقیوم کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں ابراہیم کے گھر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ،غالب مارکیٹ کے علاقہ میں اسامہ سے 45ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔