جکارتہ (نیٹ نیوز )انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے تمام شہریوں سے گزارش کی ہے کہ رمضان میں سفر سے گریز کریں۔ مسلمانوں کا یہ مقدس مہینہ اپریل کے چوتھے ہفتے سے شروع ہوگا ۔انہوں نے تجویز دی کہ قومی چھٹی کو پہلے منا لیا جائے تاکہ لوگ پرسکون رہ سکیں۔انڈونیشیا میں لاکھوں لوگ رمضان کے موقع پر اپنے آبائی شہر جاتے ہیں تاکہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں لیکن رواں سال عالمی وبا کے باعث یہ شاید ممکن نہ ہو سکے ۔