لاہور(سپیشل رپورٹر)شفیق آباد اور شاہدرہ پولیس نے تین ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ملزم زین کو گرفتار کرکے اسکے کے قبضہ سے دیسی شراب جبکہ ملزم جابر کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔اسی طرح شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم اسدکو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابقملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ اور شراب فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔