گوجرانوالہ ( 92 نیوزرپورٹ) قومی ریسلر انعام بٹ نے کورونا وائرس کے باعث عوام کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ شہری لاک ڈاؤن کے دوران ورزش کریں ، ورزش سے قوت مدافعت بڑھ جائے گی توکورونا کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتاہے ۔فلمیں وغیرہ دیکھنے کی بجائے صحت پر توجہ دی جائے ۔