لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ کیس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار احد چیمہ کی درخوست ضمانت پر سماعت آج تک ملتوی کردی۔جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔