شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپیئن نوید عالم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائے مغفرت ان کی اقامت گاہ پر اداکی گئی جس میں معروف عالم دین قاری محمدرمضان ،قاری امتیاز احمد کاشمیری، مولانا زبیر احمد گادھی ،مولانا حکیم ریاض احمد نے فکر آخرت کے حوالہ سے خطاب کیا ۔ دعا میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود، شیر اکبر خان ایم پی اے ،سابق ارکان اسمبلی چودھری محمدسعیدورک،چودھری خرم منور منج، حاجی محمدنواز،چودھری افضل سلطان ڈوگر، فیضان خالد ورک ، نواز لیگ کے ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ،تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ،سٹی صدر میاں تیمور خالد ،(ق) لیگ کے رہنما چودھری شکیل عطاء اﷲ ورک ،قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن حیدر حسین،سلیم ناظم،خالد بشیر ،دانش کلیم ،انجم سعید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چودھری احسان الحق ضیاء سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف، چودھری جاوید اقبال ،پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک،سابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی ، سابق سٹی ناظم ملک حبیب سلطان کھوکھر سمیت شہر کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور انکی اقامت گاہ پر سارا دن مرحوم کے بھائی مبشر احمدچودھری کیساتھ تعزیت کرنیوالوں کا رش لگارہا۔گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کی طرف سے رہنما رانا رضوان تقاسر نے نوید عالم کی قبر پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی ۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ چودھری محمدجمیل نے بھائی مبشر احمد چودھری کے ہمراہ نوید عالم کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے بھی نوید عالم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔نوید عالم کے بھائی مبشر احمد چودھری نے ایک بار پھر وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی ہیرو لیجنڈ نوید عالم کی دوران علاج اچانک موت کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کرا کراصل حقائق قوم کے سامنے لائیں۔