صادق آباد(نامہ نگار )صادق آباد کے علاقہ میں کنویں میں گرنے کے نتیجہ میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ چوک سوتیرا بستی کانگراں فاضل واہ میں20 سالہ وقار اور 19سالہ لالہ سیوریج کے کنویں میں گر ے بھینس کے بچھڑے کو نکالنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس دوران دونوں نوجوان خود بھی کنویں میں جا گرے اور دم گھٹنے سے موت کا شکار بن گئے ۔