مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل میں تعینات انتہا پسندانہ رحجانات رکھنے والے امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلد ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے سنچری ڈیل کا پروگرام پیش کیا تھا مگر اس پر عمل درآمد موخر کر کے ہم نے عرب ممالک کی اسرائیل سے دوستی کے مشن کوآگے بڑھایا اور اس پرعمل درآمد کررہے ہیں، ٹرمپ سمجھتے ہیں عرب ، اسرائیل براہ راست تعلقات کا قیام ضروری ، اس کے بعد سنچری ڈیل کا ٹائم فریم دینگے ،ہم غرب اردن میں قائم کسی ایک یہودی بستی کو خالی کرنے کے بھی حامی نہیں ہیں، ہم اسرائیل سے یہ نہیں کہیں گے کہ وہ یہودی بستیوں کو خالی کرے البتہ صہیونی ریاست کو یہودی کالونیوں پرعمل داری کے قیام میں مدد فراہم کریں گے ۔