لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) 16ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں پنجاب کلب نے اسلام پورہ ایگلیٹس کو4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔اس میچ میں اسلام پورہ ایگلیٹس پہلے کھیلتے ہوئے 138 رنز بنائے ۔نعمان شوکت نے 36 اور احمد رضوان نے 31رنز بنائے ۔پنجاب کلب نے مطلوبہ ہدف6 وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔فرقان48 اور سعید نے 36 رنز بنائے ۔نعمان شوکت نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔