لاہور(نامہ نگار ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر خزانہ و محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ضیاء حیدر رضوی نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ مالی سال کے اہداف کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کا کوئی اہلکار سیاست یا سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو اور ایک ہی جگہ پر طویل عرصہ تک تعینات رہنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے ۔ انہوں نے حال ہی میں قائم کئے جانیوالے شکایات سیل کو موثر و فعال بنانے کی بھی تاکید کی۔