لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمزمیں 65میڈلز جیتنے پر پاکستانی دستہ کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستہ نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے درجنوں میڈلز جیت کرپاکستان کا نام روشن کیا ہے ، قوم اپنے کھلاڑیوں پر فخر کرتی ہے ، پنجاب حکومت نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے ۔