مکرمی! انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے جا رہی ہیں سنا ہے کہ جنوبی صوبہ بحالی کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد قوم کو خوشخبری سنا دی جائے گی ۔ صوبہ بحالی کیلئے سب سے پہلے آواز اُٹھانے کا سہرا سابق ریاست بہاول پور کے سر پر سجنا چاہئے جو کہ اس کے اصل حق دار ہیں۔لیکن ابھی سے دال میں کچھ کالا نظر آنا شروع ہو چکا ہے کہ بہاول پور کے ساتھ سیاسی ہاتھ ہو جائے گا۔ صوبہ بحالی میں ملتان کو بہاول پور کی بجائے ایک سیاسی سکیم کے تحت آگے لایا جائے گا جوکہ بہاول پور کیساتھ ناانصافی ہو گی (کچھ سیاسی جماعتیں اس طرح افواہیں پھیلا کر انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں) اور یہاں سے لسانیت کی بنیادی انتشار کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور شر پسند اس کا فائدہ اُٹھا کر فسادات کی طرف بھی لے جاسکتے ہیں جو کہ ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہو گا۔ (ملک شاہد حنیف)