موغادیشو(نیٹ نیوز)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی اڈے پر الشباب کے خود کش حملے میں 8افراد ہلاک اور 14زخمی ہو گئے ،حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی داخلی دروازے سے آ کرٹکرائی۔ دھماکے میں صومالیہ کے نیشنل سٹیڈیم کو نشانہ بنایا گیا جہاں صومالی نیشنل آرمی کے فوجی موجود تھے ۔صومالی نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ محمد عبدالرحمٰن نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 27ویں بریگیڈ کیمپ کے قریب بڑا دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی داخلی دروازے سے آ کر ٹکرائی جس کے نیتجے میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔