مکرمی !اس وقت پوری دنیا کی توجہ عراق پر مرکوز ہے اور سب یہ جاننے کیلئے بے چین ہیںکہ جس ملک کی سرزمین پر یہ حملہ ہوا ہے انکا ردعمل کیا ہوگا اور ایران کیا سوچ رہا ہے۔ ایران نے فوری طور پراس حملے کی مذمت کی اور بعدازاں اس اقدام کا ’’کڑا بدلہ‘‘لینے کا عزم کیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر قم میں مسجد کے گنبد پر سرخ جھنڈا لہرادیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ایران جنگ کیلئے تیار ہے۔ عوام بھی تیار رہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاریخی مسجد جمکران کے گبد پر سرخ علم ہرایا جانا ایران کی جانب سے انتباہ ہے، ملکی تاریخ میں ایساپہلی بار کیا گیا ہے جو آنے والے دنوں میںکسی انتہائی شدید جنگ کی علامت کو ظاہر کرتا ہے۔اس اقدام کا مقصد جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہے۔امریکا ایران صورتحال پر پاکستانی فوج اور حکومت کا واضح موقف ہے کہ ہم کسی کی جنگ میں نہیں پڑیں گے اور نہ کسی کی لڑائی میں حصہ بنیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر ایران امریکہ جنگ ہوئی تو دیگر مسلم ممالک سمیت عالمی جنگ میں تبدیل نہ ہوجائے۔ (علی رضا راناحیدرآباد سندھ)