نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی صحافیوں نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کو شاندار بائولر قرار دیتے ہوئے کوہلی اور بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی صحافی نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتیوں نے بھی پاکستان کو سپورٹ کیا تھا۔بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بہترین سلیکٹر ہیں ، اگر میچ میں بابر اعظم نے سنچری بنادی تو وہ ہیرو بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم چل گئے تو بھارت کیلئے مشکل ہو سکتی ہے جبکہ پاکستانی لیفٹ آرم عامر کا روہت شرما اور کوہلی سے زبردست مقابلہ ہوگا۔