کراچی (سپورٹس رپورٹر) سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ نے نیا ناظم آباد فٹبال گرائونڈ پر شروع ہونے والے نیا ناظم آباد فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کو غیر قانونی قرار دیکر اس میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ایک اعلامیہ میں رحیم بخش بلوچ نے کہا کہ کسی بھی ڈیپارٹمنٹل یا کلب ٹورنامنٹ کی اجازت کیلئے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت ضروری ہے ،بغیر اجازت کے شروع کئے جانے والے ٹورنامنٹ کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے ،مذکورہ ٹورنامنٹ کی سندھ فٹبال ایسوسی ایشن سے اجازت طلب نہیں کی گئی ہے ، اس لئے جو کلب اور کلب کے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ،ان کو جرمانہ اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس میں ریفریز بھی اس غیر قانونی ٹورنامنٹ کو سپروائز نہیں کریں ۔ تمام ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن بھی اپنے کھلاڑیوں کو اس غیر قانونی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکے باصورت ان پر بھی کارروائی کی جائے گی۔