لاہور(سپیشل رپورٹر)فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سی او او اکبر ناصر خان اور سی اے او محمد کامران خان نے فاسٹ بولرکوبریفنگ دی اوراتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا ۔فاسٹ بولر نے پولیس کیمونیکشن افسران سے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں پاکستان کے لیے کام کررہے ہیں۔ سیف سٹیزنے پاکستان میں کرکٹ بحالی میں قلیدی کردار اداکیا۔ آپ لوگوں کی وجہ سے ہم خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔وہاب ریاض کو اتھارٹی کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی۔