ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے اپنی ننھی شہزادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی بیٹی حیلینا حسن علی‘کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے مکّی ماؤس والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔حسن علی نے اپنی بیٹی کی تصویر کے کیپشن میں لکھا ’میری ننھی شہزادی۔انہوں نے سٹوری میں شہزادی کے تاج والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا اور ساتھ ہی اہلیہ کو ٹیگ بھی کیا۔