لندن (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ چمپئن بننے والی انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج بیٹسمین جوز بٹلر نے کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میں ہار جاتی تو ان کے لیے دوبارہ کرکٹ کھیلنا ان کے لیے مشکل ہوجاتااور کھلاڑی کہیں کے نہ رہتے ۔ ایک انٹرویومیں جوز بٹلر نے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ اس شکست کے خوف سے بھی پردہ اٹھادیا جو ان کے چہرے پر میچ کے اختتامی لمحات میں ان کے چہرے پر دکھائی دے رہا تھا۔انگلش وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس فائنل سے قبل 8 مرتبہ اپنی ٹیموں کی جانب سے فائنل مقابلوں میں حصہ لیا جس میں 7 مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔