برسٹل (سپورٹس ڈیسک) شفالی ورما تینوں فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والی کم عمر ترین کرکٹر بن گئیں جب برسٹل میں انگلینڈ ویمن اور بھارت ویمن کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلا گیا۔ اوپنر نے اپنی ٹی 20 انٹرنیشنل کی شروعات 2019 میں کی تھی اور رواں ماہ کے آغاز میں انگلینڈ ویمن کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔ 17 سال اور 150 دن کی عمر میں وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ڈیبیو کرنے والی پانچویں اور خواتین میں تیسری کم عمر کھلاڑی ہیں۔