نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی بورڈ نے ایک ٹی وی چیٹ شومیں فحش گفتگوکرنے پرکھلاڑیوں ہارڈک پانڈیااورلوکیش راہول دونوں پر29000ڈالرجرمانہ عائدکردیاہے ،جس کے تحت انہیں دورہ آسٹریلیاسے وطن واپسی کاحکم دیاگیاتھا۔کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک محتسب کاکہناتھاکہ پانڈیاکوایک سیلبریٹی شوجس میں وہ راہول کے ساتھ شریک تھے ،کے دوران اپنے فحش بیانات سے متعلق ہرصورت وضاحت کرناہوگی۔تاہم جیساکہ دونوں کھلاڑی 30مئی سے انگلینڈوویلزمیں شروع ہونے والے عالمی کپ کیلئے روانہ ہورہے ہیں ،اس لئے انکوائری میں کہاگیاہے کہ جرمانے سے اس تنازعہ کوختم ہوناچاہئے ۔