مکرمی گزارش ہے کہ 6 ماہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کیا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ اس کو 90 دن میں بنا دیا جائے گا پھر 120 دن کا کہا گیا ۔ تاحال یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ فردوس مارکیٹ کے تاجر جس کرب سے گز رہے ہیں یہی جانتے ہیں۔ کوروناکی وجہ سے کاروبار تباہ ہوا۔ رہی سہی کسر انڈر پاس وقت پر مکمل نہ ہونے سے پوری ھو گئی۔ کئی تاجر دکانیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ اہل علاقہ کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گزارش ہے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کو جلد مکمل کیا جائے۔ عوام دوست وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے تاخیر سمجھ سے بالا ترہے۔( حکیم احمد حسن ‘حاجی اعجاز‘ لاہور)