لاہور (سپورٹس ڈیسک)سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں 8 فیصد اضافہ ، مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹ کے فاتحین 2.3 ملین یوروز انعامی رقم کیساتھ واپس جائینگے ، ایونٹ 26 مئی سے 9 جون تک کھیلا جائیگا۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن کے مطابق اضافہ کے بعد مجموعی رقم 42.661 ملین یوروز ہو گئی ہے ۔ ابتدائی رائونڈ میچز سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔