مردان(نمائندہ 92نیوز) مردان میں والی بال چیمپئن شپ آفریدی والی بال کلب اور محبت آباد والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں آفریدی والی بال کلب نے محبت آباد والی بال کلب کو2-1سے ہرا کرٹرافی اپنے نام کر لی ، اس موقع پر مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، کاشف فرحان نے کہا کہ مردان میں کھلاڑیوں اور سپورٹس کے فروغ کیلئے ریجنل سپورٹس آفس کااہم کردار ہے ۔