کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں فوجی پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، حملہ آور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحہ اور افغان فوج کی گاڑی بھی لے گئے ۔ بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔دو طرفہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 7 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔