بنکاک ( نیٹ نیو ز ) تھائی لینڈ میں گز شتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں رائے عامہ کے جائزوں اور عمومی توقعات کے برعکس فوج نواز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر سبقت حاصل ہے ۔ نصف شب تک سامنے آنے والے غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق فوج کی حمایت یافتہ پالانگ پراچارات پارٹی کے حق میں ساڑھے سات ملین ووٹ ڈالے گئے جبکہ سب سے بڑی سیاسی جماعت پھیُو تھائی کے حصے میں سات ملین ووٹ آئے ۔ 2014 ئکی فوجی بغاوت کے بعد یہ تھائی لینڈ میں ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔