کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید350روپے کے اضافے سے 91150روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالرکے اضافے سے 1587ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کے اضافے سے 91150روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 78146روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔