مکرمی !ہر ملک اپنے بانی اور نجات دہندہ لیڈر قومی راہنما کو ملکی نظام اور نصاب تعلیم کا حصہ بناتا ہے اور اس کے اوصاف بیان کرتا ہے مگرپاکستان میں اپنے قومی راہنما نجات دہندہ اور ملک کے بانی کو پاکستان میں رائج نصاب تعلیم میں چند سطور میں بیان کیا گیا ہے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کاوفاق المدارس سمیت کسی بھی اسلامی دارالعلوم یا یونیورسٹی کے نصاب میں ان کا ذکر تک نہ ہے۔پاکستان میں صرف واحد بڑاتعلیمی سلسلہ منہا ج القرآن ہے جس کے سینکڑوں سکولوں، درجنوں کالجوں اور یونیورسٹی میں باقاعدہ ایک شعبہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ پر کام کرتا ہے اور باقاعدہ ان کے نصاب کا حصہ ہے ۔ ( سردار شمس القمر نقشبندی جہلم)