لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شہری محمد ابوبکر کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کو قبضہ مافیا سے تحفظ فراہم نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی کے تبدیل ہونے کے بعد نظام تو درستگی کی طرف جانا چاہئے لیکن ایسا لگ نہیں رہا۔ سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار نے پہلے کوئی درخواست نہیں دی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی درخواست گزار نے اپنے اور گھر والوں کے تحفظ کیلئے کئی بار درخواستیں دی ہیں، درخواست گزار وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب کی پولیس بدل گئی لیکن گوجرانوالہ کے سی پی او اور آر پی اوکو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔