مکرمی !قوموں کی با وقار زندگی اور روشن مستقبل کے لئے ایک اچھی لیڈر شپ اور قیادت کے کردار سے مفر نہیں۔لیڈر شپ کی استعداد کاری پر ہی اقوام کی ترقی کا انحصار ہوتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اپنی سیاسی زندگی کی شروعات 1904 میں بمبئی میں کانگرس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کر کے کیا۔ قیام پاکستان آپؒ کا ایک ایسا روشن کارنامہ ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ آپ ملک کے پہلے گورنر جنرل بنے ۔آپ کی اہمیت و احترام نہ صرف پاکستان میں ہے بلکہ غیر معمولی شخصیت کے غیر ممالک بھی معترف ہیں ان کی ریاستی املاک کے نام آپ ؒ کی شخصیت سے منسوب ہیںتہران میں ایک سڑک کا نام محمد علی جناح ایکسپریس وے رکھا گیا۔ ترکی کی بڑی شاہراہ جناح وے ہے۔ امریکی شہر شکاگو میں دیون ایوینیوں محمد علی جناح سے منسوب ہے ایران میں یادی گاری ٹکٹ بھی آپؒ کی احترام ،توصیف و تعریف میں جاری کیا گیاتھا۔ صحت کے ناساز رہنے پر قیام پاکستان کے ایک سال بعد11ستمبر1948ء کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔آپ نے اپنے مختصر گھریلو ساز و سامان کے ساتھ پاکستان کو وراثت میں چھوڑا ۔ ( امتیاز یٰسین فتح پور)