قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیاں جاری، 9 خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ضلع بھرمیں گزشتہ روزپولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی، راہزنی ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث9خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے ،گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 2اشتہاری بھی شامل ہیں۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ صدرپتوکی پولیس نے ڈھاریاں چک 20میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم اﷲ دتہ سے 200لیٹر دیسی شراب،200لیٹر لاہن اور چالوبھٹی برآمد کی ،تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے آدھن روڈ سے ملزم امداد کو گرفتار کرکے 25لیٹر شراب برآمدکی،تھانہ کھڈیاں پولیس نے ڈھولن روڈ سے ملزم بلال سے 1050گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا ،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 پسٹل اور پمپ ایکشن برآمد کیے جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر12مقدمات درج کیے گئے ہیں۔