لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 ء کے پانچویں دن 4 میچز کھیلے گئے ۔اس موقع پر چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,'چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے ۔ایونٹ کے پانچویں دن کا پہلا میچ سندھ اے اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیاجو سندھ اے نے 6-2 سے جیت لیا۔ دوسرا میچ پنجاب ڈی اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیا۔جو کہ بلوچستان اے نے دو ایک سے جیت لیا۔ایونٹ کا تیسرا میچ سندھ بی اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ دو ایک سے سندھ بی نے جیت لیا۔ چوتھا میچ کے پی کے بی اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ سے پنجاب سی نے جیت لیا۔