لاہور (سپورٹس رپورٹر) 18 نومبر سے شروع ہونے والا فٹنس کیمپ 8 روز تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا۔ کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ سپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے ۔ کیمپ میں 3 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم شامل ہیں۔اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے غرض سے بنگلہ دیش میں موجود محمد حسنین اور خوشدل شاہ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے ۔