مکرمی !میں آپ کیاخبار کے توسط سے طلباء کی توجہ ایک سنگین غفلت پر مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ اس وقت بہت سے تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا آغازکردیا گیا ہے اور طلباء کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کرتی ہے۔ تو وہیں بہت سے طلباء اس میں د لچسپی نہیں لے رہے اور دلچسپی نہ لینے کی بڑی وجہ غربت اور انٹرنیٹ جیسی سہولت کی عد م موجودگی ہے۔ ان طلباء کے پاس بہتر سہولیات بھی میسر نہیں ہیں جوطلباء دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔ انہیں آن لائن کلاسز لینے میں دشواری پیدا ہورہی ہے۔ ایسے حالات میں تعلیمی اداروں کو چاہے کہ وہ طلباء کوبہتر سہولیات میسر کریں۔ تاکہ غریب طلباء بھی شرکت کر کے آن لائن کلاسز لے سکیں اور اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں۔ میری تعلیمی اداروں سے درخواست ہے کہ آن لائن کلاسز میں جو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ تا کہ طلباء کو پریشانی سے بچایا جا سکے اور بہتر تعلیم کا حصول ان کے ل آسان بنایا جائے۔ (اقراء طارق کیانی،کراچی)