لاہور(خبرنگارخصوصی)وزیرلائیوسٹاک اینڈ ڈیری دویلپمنٹ سردارحسنین بہادردریشک نے کہاہے کہ محکمہ کے فیلڈ سٹاف کی عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ لائیوسٹاک سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹرلاہورڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے دوران خدمات کی فراہمی اورمویشیوں کے علاج ومعالجہ میں بہتری کے حوالے سے درپیش مسائل کاجائزہ بھی لیاگیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردار حسنین بہادردریشک نے ہدایات جاری کیں کہ عوام کو بہترین ویٹرنری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔