لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام لاہور سکول سپورٹس 2019ء کے مقابلے جاری ہیں۔گزشتہ روز انڈر16 ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ شہداء اے پی ایس ماڈل ٹاؤن ہائی سکول نے جیت لیا۔ شہداء اے پی ایس ماڈل ٹاؤن ہائی سکول نے 3گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول چمڑا منڈی 2گولڈ میڈلز کیساتھ دووسرے جبکہ مون پبلک سکول ٹمبر مارکیٹ تیسرے نمبر پر رہا۔ مقابلے میں 9سکولوں کے 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔