کولمبو( سپورٹس ڈیسک) سری لنکن سپنر باؤلر اکیلا دھننجایا پر غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک سال کی پابندی عائد کردی۔ دھننجایا کا باؤلنگ ایکشن نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ ماہ گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا اور یہ گزشتہ 10ماہ کے دوران ان کا ایکشن دوسری بار رپورٹ ہوا تھا۔