لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بولنگ کوچ کی حیثیت سے اس سے بہتر نہیں کر سکتا تھا، میرے پاس ٹین ایجر بولرز آئے ، سینئر آسٹریلیا جانے سے پہلے ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہو گئے تھے ، نوجوان بولروں کے ساتھ کام کیا اور اب رزلٹ آنا شروع ہو گئے ہیں، 6 ماہ میں بولرز کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ کوچنگ ایک تھینک لیس جاب ہے ، جب ٹیم اچھا کرتی ہے تو کریڈٹ بورڈ کو چلا جاتا ہے یا پھر کپتان کو کریڈٹ دے دیتے ہیں تاہم جب بھی کچھ برا ہوتا ہے تو سب کچھ کوچز پر ڈال دیاجاتا ہے ۔