مکرمی ! معاشرے ، ملک اور سلطنتیں عدل اور سچائی کی بنیاد پر قائم و دائم رہتی ہیں نہ کہ کرپشن، وطن، عدل، ایمان و دین اور علم فروشی پر ۔ یہی تو Hybrid Warfare کی چمتکار ہے کہ اس میں اصل دشمن کا پتا نہیں چلتا اور اپنے گناہوںکا ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا کر گلہ کاٹتے رہتے ہیں ۔ وقت آ گیا ہے کہ مملکت اسلامیہ پاکستان کے تمام ذمہ داران حلقے اور ان کی قیادتیں خاص کر سیاسی، جوڈیشلری، سیکورٹی اور دینی و مذہبی، دجالی دشمنوں کے شیطانی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ایک پیج پر آجائیں ۔ اور فوری طور پر لٹی ہوئی تمام دولت ملک میں لانے کا بندوبست کریں ۔ جب تک لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں آئے گی ہم بیرونی امداد کے محتاج رہیں گے اور ہر کوئی ہمیں اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہے گا ۔ ( ولید ملک )