نیویارک (نیٹ نیوز) معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے چوری شدہ اعلیٰ نسل کے دو مہنگے ترین کتے انہیں واپس مل گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون ان کتوں کو لے کر پولیس سٹیشن آئی تھی اور اطلاع کرنے پر لیڈی گاگا کے ملازمین نے پولیس سٹیشن آکر تصدیق کی کہ کتے ان کے ہی ہیں۔چند روز قبل گلوکارہ کا ملازم کتوں کو ٹہلانے کیلئے باہر نکلا تو دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور کتے لے کر فرار ہو گئے ۔ مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ قبل ازیں لیڈی گاگا نے اپنے کتے ڈھونڈنے پر تقریباً 8کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا تاہم فی الحال مذکورہ خاتون کو انعام دینے کے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی۔