استنبول (این این آئی، نیٹ نیوز)دنیائے موسیقی کے نامور فنکار اور لیجنڈری وائلن نواز استاد دلشادحسین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ استاد دلشاد حسین خان کو پاکستان سے امریکہ جاتے ہوئے استنبول ایئر پورٹ پر دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ان کا میت امریکہ لے جائی جائیگی جہاں ان کی فیملی 1996 سے رہائش پذیر ہے ، ان کی تدفین بھی امریکہ میں ہوگی۔استاد دلشاد حسین کاتعلق دہلی گھرانے سے تھا۔ وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے ۔