مکرمی !پاکستان میں چھوٹے بچوں سے زیادتی اور انکی لاشیں ملنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے. کیا اس صورتحال میں ہم اور ہمارا ملک ترقی کر سکتے ہیں؟۔ پاکستان میں چھوٹے بچوں سے جنسی زیادتی کا سلسلہ کم ہونے کہ بجائے الٹہ ہر سال بڑھتا جا رہا ہی انسانی حقوق کہ عالمی ادارے ساحل کی ایک غیر سرکاری رپورٹ کہ مطابق ہر روز تقریبا پاکستان میں 9 سے 10 بچے بھیڑیوں کا شکار بنتے ہیں۔ایک رپورٹ کہ مطابق سال 2017 میں جنوری سے لیکر دسمبر تک بچو ںکو اغوا کرنے کہ انداز 3445 کیسز رجسٹر ھوئے 2018 ء میںپنجاب میں سب سے زیادہ بچو کے اغوا کے کیسز رجسٹر ہوے خصوصاً مضافاتی علاقوں میں بچوں کے لئے اھم اقدامات اٹھائے جائے بچوں میں شعور پیدا کیا جائے کہ جس سے وہ اپنی جسمانی حفاظت کی بنیادی اصولوں سے آشنا ہو سکیں۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ قانون پر نظرثانی کے جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمدبھی کروایا جائے تاکہ ان پھول جیسی نازک زندگیوں کو ان وحشی جانوروں سے بچایا جاسکے.(عاجز اعجاز علی.)