راولپنڈی( رپورٹر92نیوز)ملک بھر کی444 ماڈل کورٹس نے جمعہ کومجموعی طور پر 569 مقدمات کا فیصلہ کیا، 173 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 54اور منشیات کے 69مقدمات یعنی 123 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل 629 گواہان کے بیانات قلمبند کئے ،پنجاب میں قتل کے 23اور منشیات کے 38،اسلام آباد میں منشیات کے 2 ،سندھ میں قتل کے 11اور منشیات کے 10، خیبر پختونخوا میں قتل کے 15اور منشیات کے 12 ، بلوچستان میں قتل کے 5اور منشیات کے 7 مقدمات کا فیصلہ ہوا،10 مجرموں کو سزائے موت، 11 کو عمرقید کی سزا سنائی گئی، دیگر 35 مجرموں کو کل103سال36ماہ اور45 دن قید اور10546931روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔