سڈنی( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے بھارتی کرکٹ اور آئی پی ایل کیخلاف ایک اور پینڈورا باکس کھول دیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ویرات کوہلی کو میدان میں کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ڈر ہوتا ہے کہ ان سے آئی پی ایل کے مہنگے کنٹریکٹ واپس لے لیے جائیں گے ۔ سب جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس کتنا پیسہ ہے اور اس وہ کتنا طاقت ور ہے ۔ سابق کرکٹرعاقب جاوید نے کہا آئی پی ایل کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بہت طاقت ور ہو گیا ہے ۔ پاکستان کو بھی چاہیے کہ پی ایس ایل کو مضبوط کرے ۔